ڈی آئی جی کا افسروں کے ہمراہ مساجد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ۔۔
نمازِ جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور فیصل مسجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عبادت گاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کے علاقوں کی موثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو مستعد، چوکس اور الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments