اسلام آباد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

اشتہاریوں کی گرفتاری، پٹرولنگ موثر کی جائے، ایس ایس پی آپریشنز کا خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت سٹی اور رورل زونز کے افسران کا انسدادِ جرائم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ دونوں زونز میں امن و امان کی صورتحال، انسدادِ جرائم کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کرنے ، سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری اور مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور پٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور فیلڈ میں موثر نگرانی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...