عالم اسلام مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے ،مفتی تقی عثمانی

عالم اسلام مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے ،مفتی تقی عثمانی

کراچی (آئی این پی )معروف عالم دین اور اسکالر مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد پہنچائیں۔

مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور فلسطین میں جاری جنگ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی شہری آبادیوں پر وحشیانہ بمباری ہورہی ہے ۔مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ یہ ایسا موقع ہے جس میں عالم اسلام کا فرض بنتا ہے کہ وہ متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد پہنچائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں