گھر کی دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق

گھر کی دیوار گرنے  سے خاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ابراہیم حیدری میں جناح میڈیکل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

 خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 55 سالہ راج بی بی کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون 50 سالہ آسیہ بی بی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں