ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے شہریوں میں شعوراجاگر کرنے کی ضروت،کمشنر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔اس دن کومنانے کا مقصد عوام میں معذور افراد کے مسائل، مساوی حقوق، فلاح و بہبود اور احترام کا شعور بیدار کرنا ہے۔
وہ اپنے دفتر میں ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید رئیس کے ہمراہ ایسو سی ایشن کے ارکان سے ملاقات کر رہے تھے ۔ کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ان کی ہر ممکنہ مدد کرے گی۔ جاوید رئیس نے شہر میں ٹریفک حادثات کی طرف توجہ دلائی ۔ کمشنر نے کہا کہ حکومت کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد کرنے کے لئے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔جاوید رئیس نے ٹریفک حادثات سے بچاو کا شعور اجاگر کرنے کی مہم کی تجویز دی جس میں ڈس ایبلڈ ویلفیر ایسو سی ایشن کے ارکان روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے ۔