میٹرک ٹیکنیکل کے نتائج کا اعلان آج ہوگا
کراچی (این این آئی)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام سندھ بھر میں منعقدہ سالانہ امتحانات 2026 برائے (میٹرک)ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ حصہ دوم دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان پیر(آج)کو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔
ترجمان زوہیب احمد خان کے مطابق ٹیکنیکل بورڈ کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں لیے گئے میٹرک کی 12 ٹیکنالوجی گروپس کے امتحانی نتائج بیک وقت جاری کیے جا رہے ہیں۔تقریب کی صدارت چیئرمین مشرف علی راجپوت میڈیا نمائندگان سے خصوصی خطاب کریں گے ۔ اور نتائج کے نمایاں خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ اس موقع پر امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز، شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے ۔