گلشن حدید میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن حدید میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق گلشن حدید میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان دکان سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
دکان مالک بسنت کمار کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان تمام موبائل فون بیگوں میں بھر کر لے گئے ، ملزمان نے جاتے ہوئے فائرنگ کی اور دکان کے شیشے بھی توڑ دیے ۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں مسلح ملزمان کو باآسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے کیماڑی میں موبائل کی دکان پر ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ڈاکو دکان میں داخل ہوئے ، ایک ڈاکو نے اسلحہ نکال کر دکاندار کو ڈرانے کی کوشش کی اس دوران دکاندار ڈاکوؤں کو کاؤنٹر کے اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا رہا۔دکاندار کی تھوڑی دیر کی مزاحمت کے بعد ڈاکو بغیر کچھ لوٹے فرار ہوگئے تھے ۔