پولیس چیف کی زیر صدارت ماہانہ کرائم اجلاس

پولیس چیف کی زیر صدارت  ماہانہ کرائم اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں ماہانہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں شہر میں امن و امان اور جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی پر کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی جبکہ ضلعی ایس پیز نے شاہین فورس کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہین فورس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کومبنگ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اور پکٹنگ کو مزید فعال بنانے کا حکم دیا۔آزاد خان نے شہر کے ہاٹ اسپاٹس پر پولیس کی موثر موجودگی یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...