ڈاکٹر مجیب صحرائی کامسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام

ڈاکٹر مجیب صحرائی کامسلح افواج  کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام

کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ ہمیں ہماری مسلح افواج کے جوانوں کی بہادری، حوصلے ، عزم، حب الوطنی اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہے ، اسی لیے ہم اس جنگ کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مادر علمی کے وائس چانسلر نے کہا کہ بھارت روز اول سے ہی پاکستان کے وجود سے انکاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار جارحیت کرتا رہتا ہے ، لیکن ہماری مسلح افواج اور پوری قوم کی جانب سے ملنے والے سخت ترین جواب کی وجہ سے شکست کھاتا رہا ہے ۔ڈاکٹر مجیب صحرائی نے مزید کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی میں بھی ایسی ہی جارحانہ کارروائی کی تھی اور جو ان کو ردعمل اور شکست ملی تھی اس نے اسے دنیا میں انتہائی ذلیل و رسوا کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...