مقابلے میں گرفتار ملزمان قتل کیس میں ملوث نکلے
دو نومبر کو دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ سعد ظفر کو قتل کرنے کا اعترافچھ رکنی گروہ ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)موچکو پولیس سے مقابلے میں رات گئے زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کار پر فائرنگ / سعد ظفر قتل کیس میں ملوث نکلے ۔ملزمان نے گزشتہ ہفتے اسپارکو روڈ پر کار سوار شہری سعد ظفر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت یاسر عرف بابل عرف اونٹ اور غلام مصطفیٰ عرف مستو کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول برآمد ہوئے ہیں، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش مورخہ 02 نومبر 2026 کو دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ سعد ظفر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ملزمان کے اعترافی بیان کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے اسلحہ دکھا کر کار روکنے کی کوشش کی تھی۔ کار سوار شہری کی جانب سے پستول نکال کر فائرنگ کرنے پر ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی اور بغیر لوٹ مار کیے موقع سے فرار ہو گئے ۔ملزمان کی فائرنگ سے شہری سعد ظفر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ ان کا 6 رکنی گروہ ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ سمیت، ڈکیتی و ناجائز اسلحہ جیسے متعدد سنگین مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کر لیے گئے۔ مزید تفتیش اور ملزمان کے دیگر چار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments