فائیو اسٹار فلائی اوور کے قریب ٹریفک حادثہ، دو نوجوان جاں بحق
کراچی(این این آئی)نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار فلائی اوور کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت آصف اور باسط علی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان بفرزون کے رہائشی تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ کسی دوسری گاڑی کی ٹکر سے پیش نہیں آیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں نوجوان مبینہ طور پر موٹر سائیکلوں کے درمیان ریس لگا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments