گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل گوٹھ اسکیم 33 خاصخیلی گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ حسینہ کے نام سے ہوئی۔ گھر میں لڑائی جھگڑے کے دوران حسینہ کے بھانجے نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔فائرنگ کرنے والا ملزم محمد علی موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے ۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments