اندرون سندھ:ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 15زخمی
میرپورخاص، محراب پور، کنڈیارو (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)اندرون سندھ ٹریفک حادثات، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے ۔
میرپورخاص میں میرپورخاص میں پہلے ٹریفک حادثے میں علی رضا شاہ، ایک خاتون اور کمسن بچہ شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ عمرکوٹ روڈ پر دوسرے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ محراب پور کے قریب چودگی اسٹاپ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نجی اسکول کا معلم اسد اللہ ولداللہ ودایو بھانبن موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ قومی شاہراہ پر پیر پیرل شاہ بخاری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر وین کراس کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکرا کر الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں62 سالہ زوجہ محمد عمر موقع پر جاں بحق ہوگئی،10 مسافر زخمی ہوگئے ، جنہیں گمس اسپتال گمبٹ منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments