ٹریفک حادثات میں چار سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات میں چار سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 4 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا

جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی کی شناخت 35 سالہ انعام انصاری کے نام سے کی گئی، متوفی شخص ڈی ایچ ایل میں ملازمت کرتا تھا، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔کورنگی بلال چورنگی کے قریب چلتے رکشہ سے گر کر چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...