ٹریفک حادثات،خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ،ایک زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب بسم اللہ مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ نیو کراچی ایوب گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ قاسم جاں بحق ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments