فیکٹری ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی
لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ بند روڈ پر فیکٹری ٹرانسفارمر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا،فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔ آتشزدگی کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments