لاہور سمیت صوبہ بھر کی 6637 یونین کونسلز ڈکلیئر

لاہور سمیت صوبہ بھر کی 6637 یونین کونسلز ڈکلیئر

4141 رورل، 2496 اربن، لاہور کی 433 یوسیز ہونگی : وزیر بلدیات

لاہور (عمران اکبر) صوبہ بھر کی یونین کونسلز کی تعداد کتنی ہے، اربن و رولرز یونین کونسلز کتنی ہیں ،لاہور کے حدود اربع کو اربن ڈکلیئر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 6637 یونین کونسلز ڈکلیئر کر دی گئیں، صوبہ بھر میں 4141یونین کونسلز رورل ڈکلیئرکی گئیں، صوبہ بھر میں اربن یونین کونسلز کی تعداد 2496 ڈکلیئر کر دی گئیں ،لاہور کی 433یونین کونسلز اربن ڈکلیئر کر دی گئیں، نئی حد بندیوں کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی آبادی ایک کروڑ سترہ لاکھ سے زائد ڈکلیئر کی گئی ہے ۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ 2025ایکٹ کے مطابق اربن رولرز یونین کونسلزکی تقسیم ڈکلیئر کر دی گئی ہیں۔ یونین کونسلز کی تقسیم کو سینٹرلائزڈ سسٹم میں اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...