محکمہ سکولز:4ڈپٹی سیکرٹریز ،6سیکشن افسروں کی اسامیاں ختم
سیکشن افسر اکیڈمکس ون، ڈی اینڈ سی، پی ایس ٹی ایف اور آڈٹ ساؤتھ شامل
لاہور(خبر نگار)لاہور میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی انتظامی ساخت میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ری سٹرکچرنگ کے تحت چار ڈپٹی سیکرٹریز اور چھ سیکشن افسران کی اسامیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ بعض افسران کے عہدوں کو ری ڈیزگنیٹ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں ڈپٹی سیکرٹری اکیڈمکس، اسمبلی بزنس، پرائمری اور آڈٹ کی اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ چھ سیکشن افسران کی اسامیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔جن میں سیکشن افسر اکیڈمکس ون، ڈی اینڈ سی، پی ایس ٹی ایف، انکوائریز فور، او ایس ڈی اور آڈٹ ساؤتھ شامل ہیں۔ری سٹرکچرنگ کے تحت بعض عہدوں کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا نام تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سیکشن افسر اکیڈمکس ٹو کو سیکشن افسر اکیڈمکس، سیکشن افسر پی ایس ٹی ایم کو سیکشن افسر پی ایس ٹی اور سیکشن افسر آڈٹ نارتھ کو سیکشن افسر آڈٹ کا نام دے دیا گیا ہے ۔اسی طرح سیکشن افسر اے بی کو سیکشن افسر اے بی اینڈ سی ڈی، جبکہ سیکشن افسر پنشن کو سیکشن افسر پنشن اینڈ او ایس ڈی ری ڈیزگنیٹ کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments