اسسٹنٹ کمشنر کی 119اسامیوں کیلئے 344امیدوار کامیاب

اسسٹنٹ کمشنر کی 119اسامیوں  کیلئے 344امیدوار کامیاب

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر کی 119 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔

 119 اسامیوں کے لیے 344 امیدواروں کو سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔تحریری امتحان میں کامیاب قرار پانے والے 344 امیدواروں سے اگلے مرحلے میں سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا۔ سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے کال اپ لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کے وقت اپنی تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...