الخدمت کا اے آئی ہیکاتھون کا گرینڈ فائنل 24اکتوبر کو ہوگا
295 ٹیمیں مدمقابل، بہتر کارکردگی پر60 ہزار ڈالرز کے انعامات دیئے جائینگے
لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI)کے شعبوں میں بڑھتی دلچسپی اور تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کا علی بابا کلاؤڈ کے اشتراک سے اے آئی ہیکاتھون2026 کا گرینڈ فائنل 24 اکتوبر کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔295 ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پیٹرن انچیف بنو قابل پاکستان وامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، چین کے سفیر، نائب صدرعلی بابا کلاؤڈ ، چیئرمین ایچ ای سی سمیت آئی ٹی اوراے آئی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے نمائندگان شریک ہونگے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اس ہیکاتھون کیلئے ملک بھر سے 16ہزار سے زائد پراجیکٹس موصول ہوئے ،ضلعی اور ریجنل سطح پر مقابلوں کے بعد 295 ٹیموں نے گرینڈ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ،ان ٹیموں میں244 خواتین اور 467 مرد شرکاء شامل ہیں ۔ہیکاتھون میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیموں کو 60 ہزار ڈالرز کے انعامات دیئے جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments