گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلامپورہ کے علاقے سے 40 سالہ خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ،پولیس نے پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
اکرم پارک میں گھر سے شدیدبدبو اٹھنے پر محلہ داروں کی اطلاع پر پولیس نے تالا توڑا تو کمرے سے خاتون کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بابر مسیح نامی شخص نے کرائے پر گھر لے رکھا تھا، جہاں سے لاش برآمد ہوئی، زخموں کے نشانات موجود نہیں۔پوسٹمارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد موت کی وجہ سامنے آ نے پرقانونی کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments