گندم کی کمی سے قصور میں آٹے کے بحران کا خدشہ

گندم کی کمی سے قصور میں آٹے کے بحران کا خدشہ

31اضلاع کی فلورملوں کو چار ماہ سے گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں مل رہاگندم کی فراہمی پر توجہ دی جائے :ترجمان قصور فلور ملز ایسوسی ایشن

قصور (نمائندہ دنیا) گندم کی کمی پر قابو نہ پایا گیا تو ضلع قصور میں آٹے کے بدترین بحران کا خدشہ ہے ۔ ضلع قصور سمیت پنجاب کے 31 اضلاع کی فلور ملز کو چار ماہ سے گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں مل رہا، جس کے باعث عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔حکومت پنجاب گندم کی فراہمی اور آٹے کی قیمتوں کے معاملات پر فوری توجہ دے ، مبینہ مافیا کی سرگرمیوں کا نوٹس لے اور عوام کو سستے آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے ۔ ان خیالات کا اظہار قصور فلور ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گندم مافیا نے خطرناک حکمت عملی اختیار کرلی ہے ، جس کے باعث آئندہ دنوں میں عوام کو آٹے کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور غریب عوام سستے آٹے سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔ گندم اور آٹے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم کے معاملات میں مافیا کی مبینہ مداخلت نے صورتحال کو تشویشناک بنا دیا ہے۔ اس کے اثرات براہ راست عام صارفین اور غریب طبقے پر مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی فراہمی کے نظام میں پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آٹا بنیادی ضرورت ہے اور اس کی قیمتوں اور دستیابی میں عدم استحکام سے سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی گندم خرید کر عوام کو مہنگا آٹا ہی فراہم کرنا ممکن ہے ۔ جب تک حکومت سبسڈی نہیں دے گی، آٹا کسی صورت سستا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے پنجاب حکومت سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گندم کی فراہمی اور آٹے کی قیمتوں کے معاملات پر فوری توجہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...