مکہ، مدینہ پر حوثی حملے انتہائی تشویشناک : طاہر محمود اشرفی

مکہ، مدینہ پر حوثی حملے انتہائی  تشویشناک : طاہر محمود اشرفی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک مکہ مکرمہ پر سات اور مدینہ منورہ پر چار حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں،جو انتہائی تشویش ناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے ان کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی دفاعی افواج کی مستعدی اور حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا حرمین شریفین کا تحفظ پوری امتِ مسلمہ کے ایمان و عقیدے کا معاملہ اور ہماری سرخ لکیر ہے۔ پاکستان کے علما اور عوام دفاعِ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کے لیے سعودی قیادت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...