مظفرگڑھ :امسال بھی جشن بہاراں شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا:شاہ رخ

مظفرگڑھ :امسال بھی جشن  بہاراں شایان شان طریقہ  سے منایا جائیگا:شاہ رخ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر)محمد شاہ رخ نے کہا ہے کہ امسال بھی مظفرگڑھ میں شایان شان طریقہ سے جشن بہاراں منایا جائے گا۔

4مارچ سے 6مارچ تک3دن فیاض پارک میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہونگی جس میں مظفرگڑھ کی عوام کو بہترین تفریح میسر ہوگی ۔یہ بات انہوں نے جشن بہاراں کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اے ڈی سی ریونیو کیپٹن (ر)محمد شاہ رخ نے کہا کہ جشن بہاراں کو بہتر سے بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کرنے کیلئے سول سوسائٹی و دیگر سماجی تنظیموں سے بھی تجاویز طلب کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں