سولر پینل کی تار سے کرنٹ لگنے پر نوجوان جاں بحق

سولر پینل کی تار سے کرنٹ  لگنے پر نوجوان جاں بحق

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو کے نواحی علاقے محمود کوٹ روڈ پر بدھ اسٹیشن کے قریب گھر کی چھت پر مزدوری کے دوران سولر پینل کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

نوجوان مصور عباس ولد غلام حسین گھر کی چھت پر مزدوری کررہا تھا کہ اچانک سولر پینل کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔ لواحقین اسے ابتدائی طور پر ایک نجی کلینک لے گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لواحقین کے اصرار پر نوجوان کو مزید طبی امداد کے لیے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا، تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...