ثاقب خورشید کا دیہی علاقوں میں نئی سڑکوں کے افتتاح

ثاقب خورشید کا دیہی علاقوں میں نئی سڑکوں کے افتتاح

دیہات کے مکینوں کو شہروں کے برابر سہولیات میسر آئیں گی: ایم پی اے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق دیہی علاقوں کو بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید کرنے کے لیے جدید سڑکوں کے ذریعے شہروں سے جوڑا جا رہا ہے ، جبکہ متعدد دیہات کے کارپوریشن حدود میں شامل ہونے سے وہاں کے مکینوں کو شہری علاقوں کے برابر سہولیات میسر آئیں گی۔ وہ چک نمبر 7 اور 5 ڈبلیو بی میں میاں نیرب خورشید اور چودھری محمد آصف کے ہمراہ نئی سڑکوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چودھری افضال یوسف بریار، رانا عثمان، رانا عابد صادق، چودھری شکیل غنی نمبردار، محمد شفیق ڈوگر، راحت جاوید ورک، مہر محمد جاوید، چودھری عبدالسلام، چودھری عبدالحفیظ آرائیں، چودھری شاہد پرویز، چودھری شاہد فوجی، شہباز جوئیہ، امجد اشفاق نمبردار، چودھری عبدالحئی، غلام فرید سینچ، ناصر عزیز، رانا عبدالسلام، رانا نعمان، رانا عزیر عثمان، سیٹھ غلام مصطفیٰ اور دیگر موجود تھے ۔ میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی، ترقیاتی منصوبے شروع کرکے مکمل کیے گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...