لودھراں میں سول ڈیفنس کی فائر فائٹنگ آگاہی مہم

 لودھراں میں سول ڈیفنس کی فائر فائٹنگ آگاہی مہم

ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلباء کو آگ سے بچاؤ کی عملی تربیت دی گئی

 لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آتش زدگی اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی مہم جاری ہے۔ اس حوالے سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تین روزہ سول ڈیفنس بیسک فائر فائٹنگ کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف انسٹرکٹر عمران مہدی خان بابر نے سٹاف کے ہمراہ طلباء کو آتش زدگی سے بچاؤ کے بنیادی اصولوں، فائر فائٹنگ آلات کے استعمال اور آگ یا دھوئیں میں پھنسنے کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اختتامی سیشن میں طلباء کو آگ پر قابو پانے ، اسے بجھانے اور فائر فائٹنگ آلات کے استعمال کا عملی طریقہ بھی بتایا گیا۔ علاوہ ازیں سول ڈیفنس کی جانب سے فائر فائٹنگ آلات کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...