یوتھ گیمز، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 25 ستمبر تک جاری: انعم اکرم

 یوتھ گیمز، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن  25 ستمبر تک جاری: انعم اکرم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 25 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ ٹرائلز مختلف مراحل میں منعقد کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یونین کونسل سطح پر 10 سے 15 سال، تحصیل سطح پر 13 سے 17 سال، انٹر کالج سطح پر انڈر 21 جبکہ یونیورسٹی سطح پر انڈر 25 کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے ۔ خصوصی افراد کے لیے بھی کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈویژنل مقابلے 17 سے 20 نومبر جبکہ صوبائی سطح کے مقابلے یکم سے 5 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...