زیر سماعت قتل کیس کی عدالتی فائل پراسرار طور پر غائب

زیر سماعت قتل کیس کی عدالتی فائل پراسرار طور پر غائب

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ زیرِ سماعت تھا،دو اہلکاروں پر مقدمہ

چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیشن جج چوک سرورشہید کی عدالت میں زیرِ سماعت قتل کے مقدمے کی عدالتی فائل پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔ واقعے پر عدالت کے دو اہلکاروں اکرم اور وقاص کے خلاف تھانہ سٹی سرورشہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قتل کے مقدمہ نمبر 789/25 کی سماعت جاری تھی، تاہم مقدمے کی عدالتی فائل دستیاب نہ ہونے پر معاملہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں آیا۔ عدالتی ریکارڈ سے اہم مقدمے کی فائل غائب ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق فائل کی گمشدگی کے باعث مقدمے کی آئندہ سماعت اور عدالتی کارروائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...