موٹروے پر کار ٹینکر سے ٹکرا گئی، 1شخص جاں بحق، 3زخمی
کار سوار 75 سالہ اسماعیل موقع پر ہی دم توڑ گیا، تینوں زخمی آر ایچ سی منتقل
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ایم فور موٹروے پر کار اور ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے مظفرگڑھ جانے والی کار آگے چلنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں کار سوار 75 سالہ اسماعیل موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 48 سالہ محمد فہیم، 36 سالہ محمد شعیب اور 22 سالہ احمد شامل ہیں۔ تینوں کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) عبدالحکیم منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے باعث موٹروے پر کچھ دیر کیلئے صورتحال متاثر رہی۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے اسماعیل کی لاش بھی ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments