فیول سبسڈی پروگرام میں غفلت، مزید دو پٹرول پمپ سیل

فیول سبسڈی پروگرام میں غفلت، مزید دو پٹرول پمپ سیل

عوامی ریلیف میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنرم حبیبہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد میں غفلت اور عدم تعاون پر ضلعی انتظامیہ نے مزید دو پٹرول پمپس سیل کر دیے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ قریشی نے چوک گوادر میں الائیڈ پٹرولیم سروسز جبکہ بصیرہ میں بی انرجی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پاکستان کے عوامی ریلیف پروگرام کے تحت مستحق شہریوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ قریشی نے فیلڈ دوروں کے دوران مبینہ غفلت اور عدم تعاون پر دونوں پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی۔انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد حکومتی ریلیف مستحق افراد تک پہنچانا اور پروگرام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں میں غفلت اور عدم تعاون برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

 اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...