پل دیوان کے قریب تیتر کا غیر قانونی شکار، تین گرفتار
12 بور بندوق سے شکار کرنے کا الزام، وائلڈ لائف رینجر کی رپورٹ پر مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ ادو میں وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک تیتر کے شکار کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف رینجر ہارون رشید نے پولیس کو تحریری مراسلہ بھجوایا کہ محمد اسماعیل، محمد ثاقب اور محمد جمیل نے پل دیوان کے قریب 12 بور بندوق سے تیتر کا شکار کیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان کا یہ عمل پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترمیمی ایکٹ 2025 کی دفعات 9 اور 21 کی خلاف ورزی ہے ۔وائلڈ لائف رینجر کی رپورٹ پر متعلقہ پولیس نے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments