موبائل فون اور بجلی کی تار چوری، مقدمات درج

موبائل فون اور بجلی کی  تار چوری، مقدمات درج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) شہر میں چوری کی دو مختلف وارداتوں کے دوران نامعلوم چور موبائل فون اور بجلی کی تار لے گئے ۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق غلام رسول سکنہ 275 ای بی، جو فوجی فاؤنڈیشن سکول میں بطور ٹیچر کام کرتا ہے ، گھر جانے کے لیے کالج کے سامنے قائم انتظار گاہ میں موجود تھا کہ نامعلوم چور اس کی جیب سے 65 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔دوسری واردات میں 3 مرلہ سکیم، 11 ڈبلیو بی میں محمد علی کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور 15 ہزار روپے مالیت کی بجلی کی تار چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...