مریم نواز ہیلتھ کلینک پیر جگی موڑ ، سہولتیں بہتر کرنیکی ہدایت

 مریم نواز ہیلتھ کلینک پیر جگی موڑ ، سہولتیں بہتر کرنیکی ہدایت

ڈی سی کادورہ ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد جواد حیدر شاہ نے مریم نواز ہیلتھ کلینک پیر جگی موڑ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سمیت انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا قیام عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش ہے ۔ ان مراکز سے بالخصوص دیہی اور دوردراز علاقوں کے رہائشی مستفید ہو رہے ہیں اور معمولی بیماریوں کے علاج کے لیے بڑے ہسپتالوں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت عامہ کی بہتری کے وژن کے تحت قائم کیے گئے ان مراکز کی افادیت برقرار رکھنے کیلئے ادویات کی مسلسل فراہمی اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...