کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 55 سالہ شخص زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) چوک سرور شہید میں تیز رفتاری اور مبینہ غفلت کے باعث کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 55 سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیہ روڈ پر عزیز چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری کے باعث اچانک غلط سمت سے موڑ کاٹا، جس سے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں عزیز چوک کا رہائشی 55 سالہ نذیر احمد زخمی ہوگیا۔ اس کی دائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ ٹانگ پر دیگر زخم بھی آئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دے دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments