مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں برقی آلات تبدیل کرنیکا عمل شروع
مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں برقی آلات تبدیل کرنیکا عمل شروع موجودہ اقدامات کا مقصد برقی نظام کو مزید محفوظ بنانا اور خطرات کم سے کم کرنا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں، تیمارداروں اور عملے کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی اور برقی نظام کو مزید محفوظ بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے ، ہسپتال انتظامیہ نے ممکنہ شارٹ سرکٹ اور آتشزدگی کے خدشات کے پیش نظر ناقص سیلنگ فینز اور خراب سوئچز و برقی آلات تبدیل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کے مطابق عارف بلاک، مین بلڈنگ اور مولا بخش ہسپتال سمیت مختلف عمارتوں میں ضروری برقی سامان کی تبدیلی اور مرمت جاری ہے ، جسے آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فائر سیفٹی کے بنیادی انتظامات پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ موجودہ اقدامات کا مقصد برقی نظام کو مزید محفوظ بنانا اور ممکنہ حادثات کے خطرات کم سے کم کرنا ہے ، کیونکہ مریضوں، تیمارداروں اور عملے کا تحفظ ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments