ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے دفتر میں کھلی کچہری لگائی
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے دفتر میں کھلی کچہری لگائی متعلقہ افسران کو مسائل کے قانون کے مطابق حل کے لیے ہدایات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست افسر کے سامنے پیش کیں۔ بابر شہزاد رانجھا نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو مسائل کے قانون اور میرٹ کے مطابق حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ لوکل گورنمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے ، شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے غیر ضروری دفتری چکروں سے بچانے اور انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری اپنی شکایات کھلی کچہری میں بلا جھجھک پیش کریں، جائز مسائل کے حل میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران کی جانب سے براہِ راست عوامی مسائل سننے سے شکایات کے حل کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments