اندھے قتل کا معمہ حل،2 مرکزی ملزمان کراچی سے گرفتار

  اندھے قتل کا معمہ حل،2 مرکزی ملزمان کراچی سے گرفتار

اندھے قتل کا معمہ حل،2 مرکزی ملزمان کراچی سے گرفتار تفتیش کے دوران مقتول کی چھینی گئی گاڑی تلہ گنگ سے برآمد ہو گئی

بھلوال(نمائندہ دنیا ) اندھے قتل کا معمہ حل، ایس ایچ بھلوال حسنات سعید سٹی پولیس نے 2 مرکزی ملزمان کراچی سے گرفتار کر لیے بھلوال سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیش کی مدد سے *قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا5 اگست 2026 کو شہری ناصر کے اغوا کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کی گئی۔7 اگست کو نہر چک 30 شمالی سے *نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی،جس کی شناخت بعد ازاں مغوی ناصر کے نام سے ہوئی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کیا اور مقتول کے موبائل فون ریکارڈ، سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں سے اہم شواہد اکٹھے کیے تفتیش کے دوران مقتول کی چھینی گئی گاڑی تلہ گنگ سے برآمد کر لی گئی، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں اہم پیش رفت ہوئی پولیس نے شواہد کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے *مرکزی ملزمان عرفان اور اسحاق کو کراچی سے گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف *مزید قانونی کارروائی جاری ہے ، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...