سرگودھا ڈویژن میں انسدادِ سموگ مہم کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ
سرگودھا ڈویژن میں انسدادِ سموگ مہم کیلئے متعلقہ ادارے الرٹفصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والے ذرائع کیخلاف کارروائی کی ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انسدادِ سموگ مہم 2026-27 پر عملدرآمد اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے سرگودھا سمیت ڈویژن بھر کے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی گئی کہ انسدادِ سموگ مہم کے تحت تمام متعلقہ محکمے فعال کردار ادا کریں اور فصلوں کی باقیات جلانے سمیت دھواں خارج کرنے والے ذرائع کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی اور قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں شہری اور دیہی علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ انسدادِ سموگ مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور تمام محکموں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments