ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 420 سے بڑھ کر 620 تک پہنچ گئی

 ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 420 سے بڑھ کر 620 تک پہنچ گئی

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 420 سے بڑھ کر 620 تک پہنچ گئیحالیہ ہفتے میں نمایاں اضافہ، گھریلو صارفین اور کاٹیج انڈسٹری سے وابستہ افراد پریشان

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں حالیہ ہفتے کے دوران نمایاں اضافے نے گھریلو صارفین، کاٹیج انڈسٹری اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ افراد کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ ایک ماہ قبل 420 روپے میں دستیاب سلنڈر کی قیمت اب 620 روپے تک پہنچنے سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے ، جبکہ سب سے زیادہ اضافہ حالیہ ہفتے کے دوران دیکھنے میں آیا ہے ۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث کھانا پکانے کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، خصوصاً ایسے گھرانوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جہاں سوئی گیس کی سہولت دستیاب نہیں اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنا مجبوری ہے ۔

دوسری جانب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا تیار کرنے ، چھوٹے پیمانے پر کاروبار چلانے اور دیگر گھریلو صنعتوں سے وابستہ افراد کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی ہے ، جس سے ان کی محدود آمدن اور منافع متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں مختصر عرصے کے دوران نمایاں اضافہ تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں ایل پی جی کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی جائے ، مقررہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عام شہریوں اور چھوٹے کاروباروں کو اضافی مالی دباؤ سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...