نمازِ جمعہ کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
نمازِ جمعہ کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظاماتمساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد پولیس و اہلکار تعینات، ایلیٹ فورس کا گشت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع بھر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔ اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد مسلح پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستوں نے حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں گشت اور نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا۔سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور اجتماعات کے دوران ٹریفک کی بہتر نگرانی کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار بھی فیلڈ میں موجود رہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگودھا پولیس ہمہ وقت متحرک ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments