جرائم کی روک تھام ، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، ڈی پی او میانوالی
میانوالی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل کی زیر صدارت پولیس لائنز میانوالی میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور مقدمات کی تفتیش و یکسوئی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او میانوالی نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، زیر تفتیش مقدمات کی بروقت تکمیل اور اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments