سیوریج نظام کی بحالی کیلئے طلباء اور جماعت اسلامی کااحتجاج

 سیوریج نظام کی بحالی کیلئے طلباء اور جماعت اسلامی کااحتجاج

سیوریج نظام کی بحالی کیلئے طلباء اور جماعت اسلامی کااحتجاج ظفر اﷲ چوک تھا پنجاب کالج اور ریڈر کالج تھا نہر سڑک تباہ حال ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ظفر اﷲ چوک تا شمشیر ٹاؤن تک انتہائی خستہ حال مین روڈ کی تعمیر اور بدترین سیوریج نظام کی بحالی کیلئے طلباء اور جماعت اسلامی کی جانب سے رحمت العالمین پارک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی گئی جس میں ضلعی نائب امیر اسامہ اعجاز ،ڈاکٹر موسی باجوہ ،ملک ذوالقرنین اعوان ،غلام مصطفی طاہر امیر ،عمران حسن اعوا ن و دیگر کا کہنا تھا کہ کہ سرگودھا شہر ڈویژن بھر سے انے والے لوگوں کا حب ہے تعلیم صحت اور سرکاری دفاتر میں لاکھوں لوگ سرگودھا شہر کو وزٹ کرتے ہیں جبکہ سرگودھا شہر کے مرکزی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن جو کہ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا مرکز ہے پورا علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے خاص طور پر ظفر اﷲ چوک تھا پنجاب کالج اور ریڈر کالج تھا نہر سڑک تباہ حال ہے سیوریج کا نظام خراب ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں انے والے طلباء اور اساتذہ اور والدین شدید مشکلات کا شکار ہیں کروڑوں روپے کی گاڑیاں روڈ کی خرابی کی وجہ سے برباد ہو رہی ہیں دھول اور مٹی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اور ٹریفک کا نظام بھی تباہ حال ہے اس پریس کانفرنس کے ذریعے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ان دونوں سڑکوں کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے ان کے سیوریج کے نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جائے 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...