بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو 12 سال قید بامشقت ٍ

بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو 12 سال قید بامشقت ٍ

بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو 12 سال قید بامشقت مجرم کو 2 لاکھ جرمانہ اور متاثرہ بچی کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا کے نواحی علاقے مٹھہ لک میں 7 سالہ معصوم بچی شہزادی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم فیروز کو عدالت نے 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود نے تھانہ صدر میں درج مقدمہ نمبر 989؍25 کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ بچی کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا اور مؤثر پیروی کے ذریعے ملزم کو سزا دلوانے میں کامیابی حاصل کی۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے عدالتی فیصلے کو پولیس کی مؤثر تفتیش اور پیروی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کرنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...