ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 12 فیصد تک کمی کا اعلان
سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں سفری کرایوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں فوری طور پر 12 فیصد تک کمی کرنے پر اتفاق کیا۔
ٹرانسپورٹرز نے نئے نظرثانی شدہ کرایوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی، جبکہ کرایوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر حکومتی ریلیف عوام تک منتقل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات مسافروں تک پہنچانا اور انہیں سفری اخراجات میں ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments