سرگودھا میں سموگ برقرار، اے کیو آئی 200 تک پہنچ گیا

 سرگودھا میں سموگ برقرار، اے کیو آئی 200 تک پہنچ گیا

سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر سمیت ضلع بھر میں سموگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور سرگودھا کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 200 تک ریکارڈ کیا گیا۔ سموگ کے باعث سانس، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ سموگ کی وجہ سے دمہ اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایشیا کی سب سے بڑی پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز کے علاقے میں سموگ کی شدت زیادہ بتائی جاتی ہے ، جس کی وجہ پتھر کی توڑائی اور کرشنگ کے دوران اڑنے والی گردوغبار کی روک تھام کے مؤثر انتظامات نہ ہونا ہے ۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے سموگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...