عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں گے ،جماعت اسلامی
عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں گے ،جماعت اسلامی ضلع بھر کی مساجد میں خطباتِ جمعہ کا باقاعدہ نظام شروع کیا جا رہا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے ضلعی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے تنظیمی مقاصد، دعوتِ دین اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر اور فعال بنائے گی۔ ہر رکن اپنے گھر اور محلے میں درسِ قرآن کا سلسلہ جاری رکھے اور روابط کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے نئے افراد کو جماعت کے ساتھ وابستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ارکان اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر، بھلوال اور بالخصوص کوٹ مومن میں تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد تک رسائی ممکن بنائی جا سکے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع بھر کی مساجد میں خطباتِ جمعہ کا باقاعدہ نظام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عوام اور کارکنان کے ساتھ رابطے کو مزید مستحکم بنایا جا سکے ۔
زبیر احمد گوندل نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد، صلح جوئی اور محبت و اخوت کو فروغ دیں۔
رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اور اپنے دلوں کو بغض اور رنجش سے پاک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عفو و درگزر، باہمی احترام اور محبت ہی ایک مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد ہیں اس موقع ضلعی قیم چوہدری اختر رسول،ضلعی جوائنٹ سیکریٹری رانا ندیم علی،ارشد علی گجر،ظفر علی شاہ،رانا نعیم ،مقصود تابش،رانا امان اللہ،چوہدری آفتاب اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments