غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف  کارروائیوں میں ایک دوسرے کے  ساتھ مکمل تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا ،

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم سمیت سول، پولیس، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ضلعی رابطہ کمیٹی کا بنیادی مقصد مختلف اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کو یقینی بنانا ہے ۔ تمام محکمے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں ذمہ داریاں پوری کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد اور قانون کی بالادستی سے متعلق امور میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس قانون کی عملداری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ سمگلنگ، غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات اور مؤثر نگرانی ضروری ہے ۔ انہوں نے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لیے ادارہ جاتی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...