گوجرانوالہ:پارکنگ فیس کے 10روپے پرجھگڑا،سکیورٹی گارڈ کا تشدد،رکشہ ڈرائیور جاں بحق

گوجرانوالہ:پارکنگ فیس  کے 10روپے پرجھگڑا،سکیورٹی  گارڈ کا تشدد،رکشہ ڈرائیور جاں بحق

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ میں معمولی رقم کے تنازع نے محنت کش کی جان لے لی۔

پارکنگ فیس میں مبینہ طور پر 10 روپے کم ہونے پر پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ کے درمیان پارکنگ فیس کی ادائیگی پر تلخ کلامی ہوئی اور مبینہ طور پر فیس میں 10 روپے کم ہونے پر سکیورٹی گارڈ نے رکشہ ڈرائیور50سالہ محمد رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...