شالیمار کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر باپ قتل کردیا

شالیمار کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر باپ قتل کردیا

عاق کیے جانے پر اسماعیل خان نے پستول سے یوسف خان پر گولیاں برسا دیں ڈیفنس بی میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی بوری بند مسخ شدہ لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کردیا پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق شالیمار کے علاقہ میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے محمد اسماعیل خان نے پستول سے 6 راؤنڈ فائر کر کے باپ محمد یوسف خان کو قتل کر دیا ،اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل خان کو گرفتار کر کے اس سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔دریں اثنا ڈیفنس بی کے علاقے میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی بوری بند مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی، ایدھی ترجمان کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں لِمز یونیورسٹی کے قریب گندے نالے سے 30 سالہ خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے خاتون کو قتل کر کے بوری میں ڈال کر پھینکا گیا ہے ، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...